پی ٹی اے کا غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے نے غیر فعال، منسوخ یا زیرِ استعمال نہ رہنے والی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک بعض واٹس ایپ اکاؤنٹس فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک کریں، موبائل نمبر تبدیل کرنے والے صارفین واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن فوری استعمال کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق واٹس ایپ پر موبائل نمبر بروقت تبدیل کرنے سے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر کنٹرول برقرار رکھ سکیں گے، صارفین اپنی سمز کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کریں اور غیر فعال نمبرز کی صورت میں بروقت ضروری اقدامات کریں۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *