گوہر رشید کی والدہ،کبریٰ خان کی ساس انہیں ٹکر دینے کو تیار ، بڑے ڈرامے میں آگئے

پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے روز ایسے گھبرائی ہوئی تھیں جیسے اسکول جاتا ہوا بچہ تاہم سیٹ پر سب نے ان کا بہت خیال رکھا۔ گوہر رشید نے اس ڈرامے کے ہدایتکار سمیت تمام کاسٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی والدہ کی حوصلہ افزائی کی۔

Check Also

صبا قمر! آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ کے الفاظ میرے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں: اقراء عزیز

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ صبا قمر کے کام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *