تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلائے گا، چاہے اس حوالے سے امریکا کی جانب سے مطالبہ ہی کیوں نہ کیا جائے۔
اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی برقرار رہے گی اور ماضی جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں سکیورٹی زونز میں سڑک کنارے بم دھماکے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملے ہوتے رہے، اسی لیے اسرائیل ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہونے دے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے باعث بے گھر ہونے والے تقریباً 2 لاکھ افراد اپنے گھروں کو واپس نہیں آ سکیں گے۔
THE PUBLIC POST