پاک، بھارت کشیدگی کم کرانےکے لیے عالمی برادری سرگرم

پاک، بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی برادری سرگرم ہوگئی۔

سعودی وزارت خارجہ نے کشیدگی سے گریز کرنے، تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کویت کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں، کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔

کشیدگی میں کمی کے لیے ایران کی جانب سے ثالثی کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے۔

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Check Also

رواں ماہ مہنگائی 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ملکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *