بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند کردی گئیں

لندن(پبلک پوسٹ)برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد ‏حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔

واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔

Check Also

لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مظفرآباد، مالاکنڈ، سوات، دیر، ایبٹ آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *