معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کوآج لاہور میں سپرد خاک کیا جائیگا

معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کو آج لاہور میں سپرد خاک کیا جائیگا
کراچی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانیوالی 32 سالہ معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کو آج لاہور میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

حمیرا اصغر علی 10 اکتوبر 1992 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔

ان کے والد ڈاکٹر اصغر علی پیشے کے اعتبار سے معالج تھے، وہ ایک متوسط مگر تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔

انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور سے بی ایف اے اور ایم ایف اے مکمل کیا، جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل فائن آرٹس کی ڈگری بھی حاصل کی۔

آرٹ، پینٹنگ اور اسٹیج ڈراموں میں ان کی دلچسپی بچپن سے نمایاں تھی،2002 میں تھیٹر سے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور “اجوکا”، “رفیع پیر” اور “الحمرا” جیسے اداروں کے ساتھ 100 سے زائد تھیٹر شوز کئے، 2013 سے وہ ماڈلنگ کے شعبے میں آئیں اور بڑے برانڈز کے لیے کام کیا۔

اداکاری کے میدان میں انہوں نے ڈرامے چل دل، بے نام لالی، اور گرو میں پرفارم کیا، انھوں نے فلم جلیبی میں بھی کام کیا۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *