کامران اکمل نے ٹیم سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر سوال اٹھا دیے

لاہور(پبلک پوسٹ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر سوال اٹھا دیے۔

پروگرام ’’اسپورٹس ورلڈ‘‘ میں کامران اکمل نے کہا کہ ہر 4 ماہ بعد کپتان، سلیکٹر، کوچ سب کچھ بدل رہا ہے، کوئی ایک نظام نظر نہیں آتا، نہ کوئی ایسا ہے جو معاملات کو درست سمت میں لے جائے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ چند افراد کی پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلوں کا نقصان پوری ٹیم کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو سونپنے اور ممکنہ طور پر ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کی خبروں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

کامران نے کہا کہ سلمان نے ایک فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ انھیں تینوں فارمیٹس کا کپتان بنا دیا جائے، ابھی وہ نئے ہیں انھیں سیکھنے دیں، ہم بنگلا دیش کو ہرا کر سمجھے کہ ورلڈ کپ جیت لیا، ماضی میں سرفراز احمد کے دور میں بھی ایسا ہو چکا ہے۔

Check Also

چاچا کرکٹ کی میدان میںپاکستانی کھلاڑیوں کو لسی پلانے کی یادگار ویڈیو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے مداح چاچا کرکٹ کی میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *