اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس نے ایک لاکھ 36 ہزار کی حد عبور کرلی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز نیا سنگ میل عبور ہوگیا، کاروبار میں تاریخی تیزی کے باعث 100 انڈیکس 1 لاکھ 36 ہزار کی حد پار کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،1205پوائنٹس کا اضافہ

بازار حصص میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری سے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 202 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 36 ہزار 841 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس بڑے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 34 ہزار 299 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *