سلو اوور ریٹ کی سزا صرف انگلینڈ کو دینے پر مائیکل وان کا سخت ردعمل

کراچی(پبلک پوسٹ)سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی کی جانب سے سلو اوور ریٹ پر ملکی ٹیم کو سزا اور پوائنٹس کٹوتی پر سخت ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لارڈز میں بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں انتہائی سست اوور ریٹ پر صرف انگلینڈ کو ہی سزا کیوں دی گئی۔

مائیکل وان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کا لارڈز میں اوور ریٹ بہت خراب تھا، صرف ایک ٹیم کو سزا دینا میری سجھ سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس میں کٹوتی کی گئی جبکہ 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

جرمانے کے باعث انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *