آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت؛ ٹرمپ کے ہاتھوں بھارت کو پھر سبکی کا سامنا

امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ “آپریشن سندور” میں کامیابی کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا اور کہا کہ میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا بیان اس سے قبل بھی سامنے آچکا ہے۔

Check Also

فٹبال میچ کے دوران طوطے کا کھلاڑیوں پر حملہ،ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا

برازیل میں جاری انڈر 15 فٹبال میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *