آسٹریلیا میں بھارتی طلبا چھٹیوں میں چوریاں کرنے لگے؛ 10 ملین ڈالرز کی نقب

آسٹریلیا میں بھارتی طلبا کی منظم چوریوں کا انکشاف ہوا جس میں صرف پانچ ماہ کے دوران 10 ملین ڈالرز سے زائد کی چوریاں بے نقاب ہوگئیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بھارتی طلبا اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر افراد پر مشتمل 19 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

اس گروہ پر الزام ہے کہ انھوں نے بڑے اسٹورز سے 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا قیمتی اشیاء چرایا۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ایک منظم نیٹ ورک کی صورت میں کام کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق بھارتی طالب علموں کی جانب سے چوری کیے گئے سامان میں بچوں کا فارمولا دودھ، وٹامنز اور الیکٹرک ٹوتھ برش بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری کیا گیا یہ تمام سامان مخصوص خریداروں کو فراہم کیا جاتا تھا جو بعد میں اسے مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔

اس رپورٹ کے منظرِعام پر آنے کے بعد آسٹریلوی حکام نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

Check Also

افغانستان میں زلزلے سے مکان منہدم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

کابل میں زلزلے سے مکان منہدم ہونے کیوجہ سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *