جنگ بندی کے لیے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی اور مجھے واشنگٹن سے فون آیا تھا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی پر عمل جاری ہے ۔ جنگ بندی کے لیے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی اور مجھے امریکا سے فون آیا تھا، جس پر میں نے واضح کیا تھا کہ پاکستان جنگ چاہتا ہی نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی سے نہیں کہا تھا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بٹھائیں ۔ ہم سے کسی نیوٹرل مقام پر بٹھانے کی بات کی گئی تھی ۔ میں نے کہا تھا کہ اگر نیوٹرل مقام پر میٹنگ ہوگی تو کرلیں گے ۔ ہم نے واضح کیا تھا کہ بھارت کے ساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی ۔ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات ہوگی ۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بلاوجہ بیان بازی جاری رہتی ہے ۔ امریکا کے وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ابھی شیڈول نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بنگلادیش کا 2 روزہ دورہ ہے، جس کا مقصد پاکستان اور بنگلا دیش کو مزید قریب لانا ہے ۔

Check Also

عید الاضحی پر پیش کیا جانے والا سب سے بڑا کھیل “بکرا پیٹرول پہ” کی پریس کانفرنس 13مئی بروز بدھ آرٹس کونسل میں کی جائے گی

پرنٹ، الیکٹرونک، سوشل میڈیا سے پریس کانفرنس کی کوریج درخواست ہے پریس کانفرنس میں شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *