امریکا نے اسکول پر حملہ کرکے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے اسکول پر حملہ کرکے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ دلخراش بات ہے کہ بچوں سے بھرے کلاس رومز قتل گاہ بن گئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اگر اسکول کی معلومات نہیں تھیں تو یہ بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے، اسکول حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران کے شجرہ طیبہ ایلیمینٹری اسکول پر امریکا نے ٹوما ہاک میزائل سے حملہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 150 سے زائد بچوں اور بچیوں سمیت 175 افراد شہید ہوئے تھے۔

Check Also

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان آرمی نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ER) کا کامیاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *