جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئرمحمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا۔

جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر کے ایک ماہ کیلئے جیل منتقل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم کے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر مذہبی اسکالر کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی گرفتاری کا مقصد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے محمد علی مرزا کو گرفتار کرکے ان کی اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا تاکہ اکیڈمی میں کسی بھی اجتماع یا سرگرمی کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں نے درخواست دائر کی تھی جبکہ مختلف علما کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی اور محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Check Also

سابق کرکٹ لیجنڈز کا حکومتِ پاکستان کو خط، عمران خان کی صحت کی خبروں پر اظہارِ تشویش

دنیائے کرکٹ کے 14 نامور سابق کپتانوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *