نامور سینئر اداکار انور علی انتقال کرگئے

پاکستان شوبز کے 71 سالہ سینئر اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اسٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی دنوں سے زیرِ تھے۔

تاہم گزشتہ شب انہیں طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

یاد رہے کہ اداکار انور علی کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

انور علی کو پاکستان کی فلم اور تھیٹر کی تاریخ کے بہترین مزاح نگاروں اور اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اپنے منفرد انداز اور بے مثال طنز و مزاح سے انہوں نے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔

مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ساتھی شخصیات کی جانب سے انور علی کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Check Also

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلمی صنعت ایک اہم تکنیکی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے، جہاں روایتی فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *