برطانیہ: روس کیلئے جاسوسی کا الزام، 3 افراد گرفتار

برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس نے روس کےلیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ گریس، ایسیکس سے 41 سالہ مرد اور 35 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 46 سال کے شخص کو بھی اسی علاقے سے الگ کارروائی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی مدد کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Check Also

مدینہ سے کراچی کے لیے سستی ایئرلائن کی پروازوں کا آغاز

سعودی عرب کی کم لاگت فضائی کمپنی فلائی آڈیل نے مدینہ منورہ اور کراچی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *