پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔

اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت آج سے عازمین درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

گزشتہ سال رہ جانے والے22 ہزار 97 عازمین نے بھی پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔

وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے رہ جانے والوں عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے22 ہزار 97 عازمین اور 37 ہزار 903 نئے درخواستگزار حج پر جاسکیں گے۔

Check Also

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے دوران مکان کی چھت گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

کوہاٹ: تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرنے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *