یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کا خاتمہ ضروری ہے،اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کردینا چاہیے۔

نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ایک اہم رکن اسموترچ نے اپنے بیان میں عندیہ دیا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔

غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں دستخط کردیے

اِن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنی جنگ اس وقت تک جاری رکھنی چاہیے جب تک یہ تنظیم مکمل طور پر تباہ نہ کردی جائے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط آج دوپہر 2 بجے متوقع ہیں۔

معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ جنگ بندی نافذ العمل ہونے کا امکان ہے۔

Check Also

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 سے زائد ہلاک

وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب غیر قانونی سونے کی کان زمیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *