سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئےسونا متوسط طبقے کے لیے نایاب ہوگیا،

سونا متوسط طبقے کے لیے نایاب ہوگیا، ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں 14100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 12 ہزار 89 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہو گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 141 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

Check Also

منشیات ڈیلر انمول پنکی کی مقدمات سے بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کے فیصلے کو چیلنج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *