کے الیکٹرک کا ٹیرف7 روپے 60 پیسے کم کردیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کی 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کردیا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے، فیصلہ کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سے متعلق ہے۔

نیپرا کے مطابق رائٹ آف کلیمز کی مد میں صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے جبکہ کمپنی اس حوالے سے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *