کراچی: بفر زون میں کنویں میں گرنے والے 17 سالہ لڑکے کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت زندہ نکال لیا

کراچی: کراچی کے علاقے بفر زون، سیکٹر 16 رحمانیہ مسجد کے قریب ایک 17 سالہ لڑکا کنویں میں گر گیا، جسے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت زندہ نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لڑکے کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ لڑکے کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کھلے کنووں اور خطرناک مقامات کے قریب بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *