وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، توانائی بحران سمیت اہم امور پر غور

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی امور زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگرامور بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق بھی بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *