سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے: کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سال نو کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کی اجازت نہیں۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں بلکہ اقدام قتل کا درج کیا جائے گا، کوئی علاقہ بند نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانگی بہتر رکھنے کے لیے پولیس تعینات ہو گی، کراچی میں حفاظتی انتظامات کے لیے 6 ہزار اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ ہے کراچی کو کرائم فری زون بنائیں۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *