آج پی ایس ایل کی تاریخ کیسب سے بڑی نیلامی ہوئی، محسن نقوی

اسلام آباد:چیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی ہوئی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

پی ایس ایل کی دو ٹیموں کی نیلامی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ترقی کررہی ہے یہ کامیابی صرف پی سی بی کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے آج کی نیلامی معمولی نہیں تھی یہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد ہے، یہ کوئی معمولی رقم نہیں ہے یہ عوام کا کرکٹ سے لگاؤ اور محبت کی عکاس ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آکشن میں موجود افراد کو یقین دلاتا ہوں ابھی بہت مواقع ہیں، ملک کا جو نقشہ ہمارے ذہنوں میں بنا ہوا ہے پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے، پی سی بی اور تمام پی ایس ایل ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان اور پی سی بی کی کامیابی ہے، میں ٹیم خریدنے والے ایف کے ایس گروپ کے فواد سرور اور او زی گروپ کے حمزہ مجید کو مبارکباد دیتا ہوں، میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پی ایس ایل کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے یہ لیگ ہمیں بہت عزیز ہے، ہمارے جذبات پی ایس ایل سے وابستہ ہیں، میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، یہ کرکٹ سے پیار کرنے والوں کی جیت ہے، نئی فرنچائز کے مالکان نے پی سی بی پہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے لیے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے جن لوگوں نے اس عمل میں حصہ لیا ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں یہ اعتماد پاکستان پہ اعتماد ہے کرکٹ سے لگاؤ اور پاکستان سے محبت کا اظہار ہے، ہم سب مل کر اس ملک کو وہاں تک لے کر جائیں گے جو ہم نے ذہن میں خاکہ بنا رکھا ہے۔

Check Also

اہل کراچی کیلیے خوشخبری،ٹرانسپورٹ میں بہتری کیلیے نئی بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی:حکومت سندھ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے مزید نئی بسیں جلد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *