پیپلزپارٹی کے احتجاج پر حکومت نےاسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لے لیا

حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں احتجاج اور معاملہ اٹھانے کے بعد صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دے دی۔

آرٹیکل 89(2)(b) کے تحت صدرِ مملکت کو آرڈیننس واپس لینے کا مشورہ دے دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج کل ای آفس ہے جس سے فائلز کی اپرول آن لائن ہوتی ہے، اس آرڈیننس کی بھی اپرول ہو گئی، اسٹاف ٹو اسٹاف اس کو منظور شدہ سمجھا۔

Check Also

خطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عرب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 تا 8 اگست سعودی عرب کا سرکاری دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *