اہلیہ سے صلح کی کوشش میں ناکامی، داماد نے ساس کو قتل کر دیا

پتوکی:نواحی گاؤں داؤکے میں اہلیہ سے صلح کی کوشش میں ناکامی پر سنگدل داماد نے ساس کو قتل کر دیا۔

تھانہ صدر پولیس پتوکی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی سمیعہ 7 ماہ قبل خاوند سے ناراض ہوکر اپنے گھر آگئی تھی، ملزم فیاض آئس کا نشہ کرتا تھا اور کئی روز سے اقدام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

مقتولہ کی بیٹی کا دعویٰ ہے کہ صلح کی کوشش میں ناکامی پر فیاض نے میری 50 سالہ والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

Check Also

کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *