پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی فیملی ان سے ملنے لاہور پہنچ گئی

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی فیملی لاہور پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیسن ان دنوں فیملی کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں۔

مائیک ہیسن نے فیملی کے ہمراہ لاہور کی سیر کی اور فوڈ اسٹریٹ سے کھانا بھی کھایا۔

اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ فیملی مجھ سے ملنے کے لے آئی ہے سب بہت اچھا لگ رہا ہے، ہم پاکستان کی مزید سیر بھی کریں گے۔

مائیک ہیسن اور ان کی فیملی نے شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، حضوری باغ اور فوڈ اسٹریٹ کی سیر کی۔

Check Also

کراچی: بلوچ کالونی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی،کئی علاقوں میں بجلی معطل

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایکسپریس وے کے قریب کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *