آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈا پور کیساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوگیا تاہم علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کاروائی موخر کردی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Check Also

کراچی میں آوارہ کتوں کا راج،ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی: ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *