سانحہ گل پلازہ ،علامہ شہنشاہ نقوی نےجاں بحق تمام افراد کو شہید قرار دے دیا

کراچی:جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سانحہ گل پلازہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے تمام افراد کو “شہید” قرار دے دیا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے اپنے کابینہ اراکین کے ہمراہ سانحہ کے مقام کا دورہ کرکے متاثرین اور کاروباری افراد سے ملاقات کی اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری کاروباری برادری کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے نقصانات کی جلد از جلد تلافی کرے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

Check Also

قومی ٹیم پلاننگ سے کھیلے تو جیت سکتے ہیں: وسیم اکرم

لاہور: وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر پلاننگ کے ساتھ نیوزی لینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *