سانحہ گل پلازا واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی ہے، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا ہے کہ گل پلازا واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی ہے، اس میں مختلف اینگلز ہیں۔

گل پلازہ کا دورہ کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کمشنر کراچی نے کہا کہ گل پلازا واقعے میں کسی ایک ادارے پر ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سانحے کی تفتیش میں کوشش ہوگی کہ حکومت کو مشورے بھی دیں، کوشش ہوگی کہ ایسے مشورے دیں جس سے آئندہ ایسے واقعات نا ہوں۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق 86 افراد لاپتہ ہیں اور کچھ لاشیں ملی ہیں، انکوائری رپورٹ حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

حسن نقوی نے مزید کہا کہ متاثرہ عمارت میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، گل پلازہ کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا ہے۔

دوسری جانب گل پلازا سانحہ کی تحقیقات جاری ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی کو 7 فائلیں جمع کروا دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات فائلوں میں سے تین گل پلازا کے زیر التواء کورٹ کیسز اور خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات ہیں۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *