کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش معتدل شدت کی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

Check Also

آبرو فاؤنڈیشن لاہور پاکستان کی چیئرپرسن روبینہ شکیل کی کراچی پریس کلب میں ایک اہم تعارفی پریس کانفرنس

کراچی(رپورٹ،وسیم خان) آبرو فاؤنڈیشن لاہور پاکستان کی چیئرپرسن روبینہ شکیل کی کراچی پریس کلب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *