چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت چھوٹے کاروباری افراد ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کر سکیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق شامل کار تاجرایپ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان خریدنے کے لیے فنانسنگ حاصل کی جا سکے گی، جبکہ نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت سے چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ کریڈٹ نظام تک رسائی ملے گی۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کے ذریعے فنانسنگ سے محروم کاروباروں کو قرضوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے اور ڈیجیٹل فنانسنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کو 253 ارب روپے کے قرض فراہم کیے، جبکہ ایک سال کے دوران 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کے لیے فنانسنگ فراہم کی گئی ہے ۔۔۔

Check Also

ستارہ آرٹ پروموٹر کے میگا میوزیکل پروگرام “ہم آپ کے ہوئے” اتوار کو اوپن ائیر تھیٹر میں میلہ سجے گا

کراچی(شوبز رپورٹر) ستارہ آرٹ پروموٹر کے زیرِ اہتمام ہونے والے میگا میوزیکل وارائٹی پروگرام “ہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *