انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 129 رنز کا ہدف 142 گیند پہلے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سمیر منہاس نے 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، احمد حسین نے 24 اور عثمان خان نے 26 رنز بنائے۔

زمبابوے انڈر 19 کی جانب سے مائیکل بلیگنوٹ اور پناشے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان زمبابوے 35.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیتھ نیل کے 59 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، کپتان سمبراشی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عبدالسبحان، محمد صیام اور مومن قمر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *