ملیر میں نجی انٹر نیٹ آفس کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی:ملیر فلک ناز ٹاور میں قائم نجی انٹر نیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث ایک نوجوان دم گُھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ تھانے کے علاقے ملیر فلک ناز ٹاور نجی انٹرنیٹ آفس میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث ایک نوجوان دم گُھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ اویس ولد خدا داد کے نام سے ہوئی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *