بدنام زمانہ منشیات فروش پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی ایک بڑی کامیابی ہے، اس کامیاب کارروائی پر پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملزمہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی، ملزمہ انمول عرف پنکی پورے پاکستان میں منشیات کی ترسیل اور سپلائی کے ایک منظم نیٹ ورک کو چلا رہی تھی، یہ نیٹ ورک نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے میں ملوث تھا، حکومت ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گزشتہ روز کورٹ میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک تھا، وزیر داخلہ نے کورٹ میں پیش آنے والے واقعے پر ایکشن لیا، موقع پر موجود دو پولیس کے اہلکار معطل کیا گیا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

Check Also

کراچی: ایف آئی اے کا میڈیکل مارکیٹ پر چھاپہ، 20 دکانیں سیل، کروڑوں کی غیرقانونی دوائیں ضبط

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈینسو ہال میں کارروائی کرتے ہوئے نوٹ فار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *