بھارت اور جنوبی افریقا کے ٹاپ بالرز بھی پاکستانی نوجوان کھلاڑی خواجہ نافع کے معترف

بھارت اور جنوبی افریقا کے ٹاپ بالرز بھی پاکستانی نوجوان کھلاڑی خواجہ نافع کے گن گانے لگے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’خواجہ نافع ایسا کھلاڑی ہے جو ورلڈکپ میں قابل دید ہوگا‘۔

جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے بھی خواجہ نافع کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ممکنہ سرپرائز پیکج قرار دیا ہے۔

تبریز شمسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے گلوبل سپر لیگ کے دوران نافع کے ساتھ وقت گزارا ہے، وہ ایک محنتی، خوش اخلاق اور بڑے عزائم رکھنے والا کھلاڑی ہے۔

واضح رہے کہ 23 سالہ خواجہ نافع کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خواجہ نافع نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو میچ کھیلا تھا جس میں 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے تھے۔

Check Also

نئے صوبوں کے کچھ مخالفین پاکستان کو نہیں مانتے،باقی مفاد پرست ہیں، مصطفی کمال

کراچی: وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے کچھ مخالفین پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *