میر رضا کی قبر کشائی آج ہو گی، والد، اہلخانہ، وکیل، پولیس قبرستان میں موجود

کراچی کے نوجوان میر رضا کی قبر کشائی کا سلسلہ کچھ دیر بعد شروع کیا جائے گا۔

کراچی میں طارق روڈ پر واقع سوسائٹی قبرستان میں میڈیکل بورڈ کے تمام ارکان پہنچ گئے ہیں، میر رضا کے اہلِ خانہ اور وکیل جبران ناصر بھی قبرستان میں موجود ہیں۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا علی کی قبر کشائی کل ہونا تھی جسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ کے ارکان تبدیل کرنے پر میر رضا کے والد میر حسین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک پرانا میڈیکل بورڈ بحال نہیں کیا جاتا، قبر کشائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی کا نوجوان میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتہ ہوا تھا، وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا، جس کی لاش 2 روز بعد گلستانِ جوہر سے ملی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق میر رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی تھی، اس کے سینے میں گولی لگی تھی، لاش ملنے سے 1 روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میر رضا کا 30 اگست کو گلشنِ اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح تھا اور رضا اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *