ایرانی فوج کو ایک ہزار جدید ڈرونز کی نئی کھیپ موصول

تہران: ایرانی فوج کو ایک ہزار ڈرونز پر مشتمل نئی کھیپ موصول ہو گئی۔ جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ قرار دی جا رہی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق موصول ہونے والے ڈرونز ایرانی فوج کی مختلف برانچز کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ تاکہ انہیں آپریشنل ضروریات کے مطابق استعمال کیا جا سکے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام خطے میں موجودہ خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔

اس موقع پر سربراہ ایرانی فوج نے کہا کہ ایران اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی تیاریوں کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ ملکی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ نئی ڈرون کھیپ کی شمولیت سے ایران کی دفاعی حکمت عملی مزید مؤثر ہو گئی ہے اور مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Check Also

مسلسل کم ہوتے بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں بڑااضافہ

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے ڈالر ذخائر کا ویکلی ڈیٹا جاری کردیا ، مسلسل کم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *