عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کراچی (پبلک پوسٹ)آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2ہزار 916ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 240پروپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کی کمی سے 3ہزار 314روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 31روپے کی کمی سے 2ہزار 841روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Check Also

سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پبلک پوسٹ)سونا مزید مہنگا ہونے سے ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *