پاکستان میں سونا سستا، آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی

سنگاپور: عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کریش کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 21500 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت18433 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہوگئی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ 3 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 82500 روپے کم ہوچکی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 215 ڈالر کم ہوکر 4676 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

زراعت کی بہتری: وزیراعظم کا مزید ایک ہزار طالب علموں کو حکومتی خرچ پر چین بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *