لاہور: سیوریج لائن میں گرکر جاں بحق خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور میں سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

لاہور کے علاقے بھاٹی کی سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماں بیٹی دونوں کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے۔

خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی جبکہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے، دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے واقع ہوئی۔

پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیے، رپورٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

شارع فیصل پر ٹریکٹر کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ٹریکٹر ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی میں شارع فیصل پر پولیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کمسن بچہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *