’پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے‘محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے گا وقت آگیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے بحرینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے، بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے گا وقت آگیا ہے، اقوام عالم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔

Check Also

سندھ حکومت نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2026 سے31جولائی تک ہوں گی۔  …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *