عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں، آصف زرداری

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور اسے کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور اسے کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں وزارتوں اور اختیارات کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ دینا ہو گی۔ پیپلز پارٹی کا اصل مفاد پاکستان ہے۔ اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ صدر بن کر انہوں نے پاکستان کی سپورٹ کی اور وزارتیں اس لیے نہیں لیں کہ پارٹی کو مضبوط بنانا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے اندر گروپ بندی اور کوتاہیوں کو کمزوری قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے دنوں میں بھی انہوں نے ہڑتال کی کال نہیں دی بلکہ صبر و تحمل سے کام لیا۔ پارٹی رہنماؤں کو عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ کیونکہ عوام کے بغیر سیاست کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا تو حالات مختلف ہوتے۔ جبکہ سندھ میں نہروں کی پختگی اور پلوں کی تعمیر کو بھی پارٹی کی کارکردگی کا حصہ قرار دیا۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *