ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:سپر ایٹ کا ابتدائی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا ابتدائی میچ آج پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایونٹ کا دوسرا بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔

گروپ مرحلے میں دونوں ٹیمیں کمزور حریفوں کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سپر ایٹ میں پہنچی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کو اپنے اپنے گروپ کے مضبوط حریفوں کے خلاف شکست ہوئی۔

اکتوبر 2022 سے اپریل 2025 کے درمیان دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 41 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو سب سے بڑا چیلنج وینیو کی تبدیلی کا ہوگا۔ اس نے اب تک اپنے چاروں میچز چنئی اور احمدآباد میں کھیلے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے ٹیم نے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں صرف بھارت کے خلاف میچ کھیلا ہے تاہم باقی تین میچز بھی کولمبو میں ہی سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے ہیں۔

میچ میں اصل مقابلہ پاکستان کی اسپن بولنگ اور نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا ہوگا۔ کیوی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے چار میچز میں صرف 14 وکٹیں ہی گنوائی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

Check Also

تیسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز

لاہور: لاہور کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں تیسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *