صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالاخوفناک واقعہ سنا دیا

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے کامیڈی شو ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے سیٹ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنایا۔

صبا قمر نے کہا کہ ڈرامہ ‘معمہ’ کی شوٹنگ چل رہی تھی ہم سب سیٹ پر موجود تھے، میرا میک اپ آرٹسٹ نماز کیلئے وضو کررہا تھا تو اسے اچانک کسی نے پیچھے سے زور سے مارا جس کے بعد پورا سیٹ ہی ڈر گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جنات پر یقین رکھتی ہوں، شاید ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے اور انہیں ہم سے پریشانی ہورہی ہو، اس واقعے کے بعد تمام آرٹسٹ ڈر گئے تھے، ہم نے ڈرامے کا 60 فیصہ حصہ مکمل کرلیا تھا تو آرٹسٹ کہنے لگے کہ ہمیں لوکیشن چینج کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب جتنی محنت میں اس ڈرامے پر کر چکی تھی تو میں نے کہا اب چاہے کچھ بھی ہو میں شوٹنگ مکمل کروا کر ہی جاؤں گی، مجھے نہیں لگتا انسان سے بڑا کوئی شیطان ہوتا ہے، مجھے جن بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔

Check Also

وجے اور رشمیکا نے شادی کیلئے بیرون ملک سے سکیورٹی خدمات حاصل کرلیں

بالی وڈ اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کیلئے سکیورٹی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *