کراچی میں موسم معتدل اور مطلع ابرآلود، بارش کب ہوگی؟

کراچی:ملک میں داخل ہونے والے مغربی نظام کے زیر اثر کراچی میں آج موسم معتدل اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کل کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح حدِ نگاہ 4 کلومیٹر اور ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *