چارسدہ: سبزی منڈی میں ٹیکس وصولی کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

چارسدہ میں سبزی منڈی میں ٹیکس وصولی کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں شوگر ملز اراضی پر قائم سبزی منڈی میں پیش آیا جہاں ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر ٹی ایم اے ملازم اور چنگ چی ڈرائیورز کے درمیان تکرار ہوئی جو بعد ازاں فائرنگ میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں اعزاز اور صدام پسران ارشاد علی سکنہ شہیدہ بازار پڑانگ موقع پر جاں بحق ہوگئے، دونوں چنگ چی ڈرائیور تھے۔

واقعے میں ٹی ایم اے ملازم عمر ولد سمندر سکنہ اسٹیشن شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

کراچی؛ لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری؟ بابا لاڈلہ کے بیٹے کا وحشیانہ اقدام

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *