میچ دیکھنے آنے والی مہیکا شرما بوائے فرینڈ ہاردک پانڈیا کے بیٹے کو فوٹوگرافرز سے بچاتی رہیں

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ کے دوران ایک دلچسپ منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب ماڈل اور انفلوئنسر مہیکا شرما اپنے ساتھی ہاردک پانڈیا کے بیٹے اگستیا کو میڈیا کی توجہ سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔

اسٹیڈیم کے اندر جہاں ہاردک کی ٹیم ایک سنسنی خیز مقابلے میں مصروف تھی، وہیں باہر ایک لمحہ حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ مہیکا شرما کو اگستیا کے ہمراہ اسٹیڈیم سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا۔

ویڈیوز میں واضح ہے کہ وہ اگستیا کا ہاتھ تھامے ہوئے تھیں اور کیمروں کی تیز روشنی سے بچانے کے لیے بار بار درخواست کر رہی تھیں: “براہِ کرم لائٹس بند رکھیں، بچہ پریشان ہو رہا ہے۔” اس کے ساتھ ہی انہوں نے فوٹوگرافرز سے راستہ دینے کی بھی گزارش کی۔

واضح رہے کہ اگستیا، ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ نتاشا اسٹانکویچ کے بیٹے ہیں۔ دونوں نے 2020 میں شادی کی تھی اور 2024 میں علیحدگی اختیار کی، تاہم وہ اپنے بیٹے کی مشترکہ طور پر پرورش کر رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا نے 2025 میں مہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ مہیکا اکثر ان کے میچز میں شریک ہو کر ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں، اور ورلڈ کپ کے دوران بھی انہیں اسٹیڈیم میں موجود دیکھا گیا۔

Check Also

انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر پر ہراسانی کا الزام

بھارت کی فٹبال انتظامیہ ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گئی ہے، جہاں All …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *