چیئرمین پی ٹی آئی کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہوگیا،ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا واٹس ایپ نمبر ہیک کرلیا گیا، جبکہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ایکس پر بیان میں بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر آج صبح تقریباً 11 بجے ہیک کر لیا گیا ہے اور ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ڈیلیٹ بھی ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔ تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ معاملے سے متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا گیا ہے تاکہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جا سکے اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Check Also

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80فیصدخود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *