شجاع آباد: مدرسے کے قاری کی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے۔

شجاع آباد میں معصومیت ایک بار پھر داغدار ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کے ابتدائی طبی معائنے میں زیادتی کے شواہد پائے گئے ہیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث مبینہ ملزم، جو کہ مدرسے کا قاری بتایا جاتا ہے، کو حراست میں لے لیا ہے۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ “ہم نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید سائنسی تصدیق کے لیے نمونہ جات فارنزک تجزیہ کے لیے بھیجے گئے ہیں تاکہ عدالت میں ٹھوس ثبوت پیش کیے جا سکیں۔”

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *